vni.global
Viral News International

جناح ہاؤس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)  نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ  کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا۔

ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا، انہیں کل 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

 عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.