vni.global
Viral News International

کرناٹک میں کانگریس کی جیت، مودی نے شکست تسلیم کرلی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو  شکست دے کر جنوبی بھارت کی اہم ریاست مودی سے چھین لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 مئی کو ہونے والےکرناٹک کے ریاستی انتخابات کے بعد آج نتائج کا اعلان کیا گیا اور بی جے پی کو انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کرناٹک اسمبلی کی 224  نشستوں میں سے 136 پر کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کیلئے بھی اکثریت حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں حکومت بنانے کیلئے 113 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی 64 اور جنتا دل پارٹی 20 نشستیں حاصل کرسکیں۔ انتخابات میں بی جے پی کی ریاستی کابینہ کے 11 ارکان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب  بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیراعلیٰ باسوراج بومئی آج مستعفی ہوجائیں گے۔

— فوٹو: اسکرین گریب

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ریاستی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے اور کانگریس کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.