vni.global
Viral News International

شہدکی مکھیوں کا کرکٹ میچ کے دوران حملہ

آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں  ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔

شہد کی مکھیوں کی آمد پر  فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔

 اس دوران شہدکی مکھیاں گراؤنڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گراؤنڈ سے نکالا، اس دوران میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے 50 اوورز کے میچ میں سے 12 اوورز کم کرنا پڑے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.