vni.global
Viral News International

اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلے ارسال

اسلام آباد: امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف کمشنر آفس نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج لگائی گئی تھی، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی فوجی دستوں کو واپس بھیجنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا، فوجی دستے 9 مئی کے واقعات کے بعد تعینات کیے گئے تھے، پنجاب کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں کو فوری واپس بلایا جائے۔

واضح رہے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش فوج کو طلب کیا گیا تھا، وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.