vni.global
Viral News International

عام انتخابات میں میں پی پی اور (ن) لیگ کا مقابلہ ہوگا: منظور وسان

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوسکتے ہیں، ہمارا ٹارگٹ اب پنجاب ہے اورکوشش ہوگی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں، الیکشن میں مقابلہ پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں اور اب ان کا نکلنا مشکل ہوچکا ہے، پی ٹی آئی سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے مگر جیل کی گرمی برداشت نہیں کرپائیں گے، پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر باہر جانے میں اب انہیں دشواری ہوگی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پی پی میں واپس آئیں گے تو ویلکم کریں گے،  پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے رہنما آزاد الیکشن لڑیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.