vni.global
Viral News International

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرن کے نامزد کردہ الیکشن کمشنر کو پی سی بی کے معاملات سپرد کردیے گئے ہیں۔

بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف نے احمد شہزاد فاروق رانا کو الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔

ادھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔

تاہم نجم سیٹھی خود ہی بورڈ کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.