vni.global
Viral News International

جنرل (ر) باجوہ نے بڑے مجرموں کا احتساب نہیں ہونے دیا: عمران خان

لاہور:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہجنرل باجوہ کی شریفوں سے انڈرسٹینڈنگ ہو چکی تھی، اس نے بڑے بڑے مجرموں کا احتساب نہیں ہونے دیا۔

لاہور میں کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بہت سارے ممالک میں ای وی ایم استعمال ہو رہی ہے، ای وی ایم سے دھاندلی 90 فیصد ختم ہو جائے گی، ان دو پارٹیوں نے ای وی ایم نہیں آنے دی، الیکشن کمیشن کو ہینڈلر کنٹرول کرتے ہیں، وہ بھی نہیں چاہتے شفاف الیکشن ہوں، اقتدار میں آتے ہی ووٹنگ مشین لے کر آئیں گے

عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 میں حکومت سنبھالی تو 9 ارب ڈالر پڑے تھے، جب ہماری حکومت گرائی تو 23 ارب ڈالر آمدنی بڑھ چکی تھی، ہم نے جب حکومت چھوڑی تو ریزورز 16 ارب تھے، ہم آتے ہی پہلے قانون کی بالادستی کو قائم کریں گے۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، کل لاہور لبرٹی چوک کی ریلی کو خود لیڈ کروں گا، اسدعمر راولپنڈی، شاہ محمود قریشی اسلام آباد، پرویز خٹک پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے، آئین کو تباہ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، پوری قوم سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں موقع ملا تو صحت کی طرز کا تعلیم کارڈ بھی لائیں گے، صحت کارڈ سے عام آدمی پرائیویٹ ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتا ہے، صحت کارڈ، پناہ گاہوں جیسے فلاحی منصوبوں کو بند کر دیا گیا، نگران حکومت وہ بٹھائی جو الیکشن ہی نہیں کروانا چاہتی، ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، دو سال کی محنت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.