vni.global
Viral News International

تحریک انصاف کے احتجاج میں ٹرینڈ دہشتگرد شریک تھے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد :وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج میں ٹرینڈ دہشتگرد شریک تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ عوامی احتجاج نہیں تھا ٹرینڈ دہشتگرد تھے، یہ سب تربیت یافتہ فتنہ پرورلوگ تھے۔ ان کی ایک سال تک ٹریننگ کروائی جاتی رہی ہے۔ لوگوں کوپٹرول بم بنانے کا طریقہ بتایاجارہاتھا۔ عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔ یہ کلچراس فتنے نے لوگوں کودیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کونسا سیاسی ورکر ہے جوایمبولینس سے مریضوں کو نکالے، مویشی منڈی کو لوٹا پھرجانوروں کوآگ لگائی گئی، دفاعی تنصیبات پرحملہ کرنے والا کو نساسیاسی ورکرہوسکتاہے۔ اسکولوں،ایمبولینسز،ریڈیوپاکستان کو جلایاگیا، لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔ یادرکھیں ان کے گھر بھی یہیں ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس لاہور سے کپڑے، بیڈشیٹس تک لوٹ لی گئیں، جناح ہاؤس لاہور سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ کہتا رہا مجھے گرفتارکیاگیاتوآپ نےکیسےردعمل دیناہے، کونسی سیاسی جماعت کیلئے اتنے بندے ٹرینڈ کرنا مشکل ہے؟ کروڑ لوگوں میں سے چند ہزارلوگوں کوٹرینڈ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کےعمران خان اوران کی اہلیہ ٹرسٹی ہیں، عمران خان نے60ارب روپے لوٹے،2ارب فرنٹ مین شہزاد اکبر لےاڑے۔ ایسے شخص کو دیکھ کرچیف جسٹس کہتے ہیں ویلکم، ایسے شخص کوسرکاری رہائش میں مہمان بناکر رکھاجاتاہے، کہاگیا آپ کو دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں40 سے42 ہزار لوگ نکلے جبکہ 11 مئی مئی کو نکلنے والے لوگوں کی تعداد7سے8 ہزاربنتی ہے۔ پنجاب میں221جگہوں پر9مئی کو احتجاج ہوا جبکہ 10 مئی کو 33مقامات پر احتجاج ہوا، پنجاب میں مجموعی طور پر 18 ہزار لوگ نکلے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں 12 جبکہ 10 مئی کو 11مقام پراحتجاج ہوا، خیبرپختونخوا میں126 مقام پر احتجاج ہوا،19ہزار کے قریب لوگ نکلے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.