vni.global
Viral News International

جناح ہاؤس جلانے والے شرپسندوں کی تصاویر جاری، نشاندہی پر انعام کا اعلان

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کردیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی شناخت کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

اخبارات میں جاری اشتہار میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مدد کریں، شناخت کرانے والے فرد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اشتہار کا عکس
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اشتہار کا عکس

پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو  شرپسندوں نے  جناح ہاؤس لاہور (کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ) پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا اور سامان لوٹنے کے بعد اسے آگ لگادی تھی، حملہ آوروں نے قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی تھی، یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.