vni.global
Viral News International

چوہدری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویز الہٰی سے ایک بار پھر ملاقات

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ایک مرتبہ پھر ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا حال احوال دریافت کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی حالات سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔

چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک اور چوہدھری وجاہت بھی ملاقات میں موجود تھے۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کے چیک اَپ کے لیے میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی کیمپ جیل آئی اور ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا۔

میڈیکل بورڈ کی ٹیم میں ڈاکٹر عامر بندیشہ اور ڈاکٹر عبدالباسط شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.