vni.global
Viral News International

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں کل طلب کر لیا

لاہور: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں کل طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کل کے لیے نوٹس بھیجا لیکن پیش نہ ہوئے، بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 پاس رکھے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کل 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.