vni.global
Viral News International

سوات: سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دھماکا، 5 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔  

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی، سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد فی الحال معلوم نہیں، تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.