vni.global
Viral News International

الیکشن زیادہ دور نہیں، نواز شریف انتخابات سے پہلے پاکستان میں ہونگے: مریم نواز

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن زیادہ دور نہیں ہیں، انتخابات سے پہلے نواز شریف بھی پاکستان میں ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تاحیات قائد نوازشریف ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں، تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں پاکستان کو چلا کر دکھایا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا قائد سمجھا، شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں کیا، شہباز شریف نے مشکل حالات میں اتحادی حکومت کو چلایا، جدید پاکستان کے معمار کا نام نواز شریف ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتھک محنت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک میں ہر ترقی کے منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے، نواز شریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات بچتے ہیں، لیڈر قوم کا استاد ہوتا ہے، نواز شریف پر کیا کیا مشکلات نہیں آئیں؟ نواز شریف نے کبھی میٹرو بس اور گھر جلانے کا درس نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بنانے والے ہاتھ ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، انہوں نے کہا کہ تقریر کے دوران جذباتی ہوجاؤں تو نواز شریف صبر کا درس دیتے ہیں، نواز شریف نے کبھی کسی غیر ملکی کو نہیں کہا کہ ان کے حق میں بات کرے، نواز شریف نے اقتدار کھونے کے بعد کسی غیر ملکی سے مدد نہیں مانگی، نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے اور دھمکانے والے آئے اور چلے گئے، ہم آج بھی یہاں موجود ہیں، ایمانداری کے بھاشن دینے والا خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم تھما دیئے گئے، اس شخص نے قوم کے بچوں کے ہاتھوں میں بارود تھما دیا، جس جہاز میں بیٹھ کر آئی تھی وہ جماعت اسی جہاز میں واپس چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو نواز شریف نے نیب افسران کو کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، امید ہے بھیانک جرم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے، ایک شخص کہتا تھا نواز شریف کے بچے باہر ہیں، میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں،

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے، مسلم لیگ ن پر سب سے زیادہ حق کارکنوں کا ہے، ن لیگ کو مضبوط بنانا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے، عہدے ان کو دیئے جائیں جن کی کارکردگی اچھی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.