vni.global
Viral News International

پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،امریکہ

واشنگٹن :امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما پسند یا ناپسند نہیں، خوشحال اور محفوظ پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں، نجی سیکٹر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی امور پر اہم شراکت داری ہے، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور توانائی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مصروف ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.