vni.global
Viral News International

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا منفرد اعزاز

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔

پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کیے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.