vni.global
Viral News International

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم کیرئیر کی ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

پاکستانی کپتان نے 90 اننگز میں 59.79 کی اوسط سے4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے۔

ان کے علاوہ ویوین  رچرڈز نے 4ہزار 122 ، شائی ہوپ نے 4ہزار 51 اور جو روٹ نے 3ہزار 954 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے 90 اننگز کے بعد مجموعی طور پر 3ہزار 899 رنز بنائے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.