ملتان سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرادیا۔
ملتان کے 197 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست ہوئی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 196 رنز اسکور کیے۔
A rollicking ton by skipper @iMRizwanPak and a wonderful fifty from @shani_official gets @MultanSultans to a mammoth total 👏
Can @KarachiKingsARY chase this down?#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/eWUBrdibLQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ رضوان 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کراچی کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے، ملتان کی بیٹنگ اچھی ہے، کوشش کریں گے انہیں کم سےکم اسکور کرنے دیں۔
عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@KarachiKingsARY win the toss and elect to field first 🏏#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/Y8PoTJevLj
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
خیال رہے کہ ملتان سلطانز رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم ہے، اس نے 4 میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز نے بھی چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔