vni.global
Viral News International

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

ایشیا کپ ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو  13 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار ففٹی کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب س نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبہٰ حسن کے حصے میں آئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.