vni.global
Viral News International

کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکا، 4 افراد زخمی

افغان دارالحکومت کابل کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ٹی 20 لیگ کے میچ کے دوران دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر نصیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تماشائیوں میں سے 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.