vni.global
Viral News International

ایشیا کپ ، پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

 دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی تین وکٹیں 29 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اسکے بعد اوپنر پتھم نسانکا اور بھانوکا راجا پاکسے کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس سے مخالف ٹیم ہدف کے قریب پہنچ گئی۔

بھانوکا راجا پاکسے 24 رنز اور کپتان داسن شاناکا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر پتھم نسانکا 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد حسنین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتور 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.