آرمی چیف سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمانتھا پاور نے سیلاب میں ریسکیو ریلیف آپریشن پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے حمایت پر ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا۔