vni.global
Viral News International

امپائرز پر تنقید،نواز کی نوبال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں امپائرز کے فیصلوں پر سوالات اٹھ گئے، نواز کی نو بال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

سوشل میڈیا پر کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے امپائر کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، آاسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کہا نو بال کو ریویو کیوں نہیں کیا گیا؟ اور جب فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوگئے تھے اسکو ڈیڈ بال کیوں نہیں دیا۔

گلوکار علی ظفر نے بریڈ ہاگ کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا امپائر کے فیصلے کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ یہ گیند میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

پاکستانی کرکٹر ایمن انور نے بھی امپارز کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرکٹر جویریہ خان نے کہا یہ نو بال نہیں تھی جبکہ سری لنکا میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر مائیکل اپلیٹون نے بھی اس فیصلے کو غلط قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.