شاہین آفریدی کا متبادل کون،محمد عامر کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے سوشل میڈیا صارفین نے انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی کا متبادل ڈھونڈ لیا۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ شاہین کو مزید آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کی ہوم سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
مذکورہ خبر آتے ہی ٹوئٹر پر فاسٹ بولر محمد عامر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔
محمد عامر نے بھی ٹوئٹر پر سوال کیا ہے کہ میں ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں؟
m trending on twitter but why🤔
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) August 20, 2022
وہاب ملک نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب صرف عامر ہی امید ہیں، براہ کرم انہیں واپس لے آؤ۔
Amir is the only hope now. Please bring him back. ✨❤#Amir pic.twitter.com/KRW7zHr4Gn
— Wahab_Malik (@wahab_malik_75) August 21, 2022
ایک اور صارف نے کہا محمد عامر شاہین کی جگہ بہترین انتخاب ہوں گے کیونکہ حسن علی آؤٹ آف فارم ہیں جب کہ حسنین بھی ٹھیک نہیں ہیں، محمد عامر ایشیا کپ کے لیے بہترین ہیں۔
The best replacement for #ShaheenShahAfridi is one and only #Amir Hassan Ali is not in form these days and Muhammad hasnain is not right enough for this Asia cup Muhammad amir is only suitable in this conditions 🇵🇰 pic.twitter.com/1ryU0wdFWY
— memes__world (@Minahil10274272) August 20, 2022
شہزاد نامی صارف نے کہا ‘پی سی بی کو محمد عامر کو ٹیم میں واپس لانا ہوگا کیونکہ ہمارا بولنگ اٹیک شاہین کے بغیر بہت کمزور ہے،شاہین کے بعد کوئی قابل اعتماد بولر نہیں ہے، عامر تجربہ کار ہے اور بال کو سوئنگ کرنے کا آرٹ بھی جانتا ہے’۔
PCB must Call MohammadAmir back in the Team because our Bowling attack is So Weak Without Shaheen, After Shaheen there is no reliable bowler in the Team, Amir has experience and knows the art of swinging the new ball as well.🙆♂️🙂 #Amir #BringBackAmir pic.twitter.com/99dlf9crtM
— S_H_A_H_Z_A_D🇵🇰 💙 (@ShahzadOficial7) August 21, 2022