vni.global
Viral News International

بلبلِ پاکستان نیرہ نور انتقال کرگئیں

بلبل پاکستان کے نام سے مشہور  پاکستان کی لیجنڈ گلوکار ہ نیرہ نور  71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

نیرہ نور کے خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکارہ پچھلے چند روز سے بیمار تھیں اور کراچی میں ہی زیرعلاج تھیں،گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بھتیجے نے ٹوئٹر پر کی اور بتایا کہ میری تائی جہانِ فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

نیرہ نور کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 4 بجے مسجد و امام بارگاہ یثرب ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائےگی اور  تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائےگی۔

نیرہ نور کی منفرد آواز  پاکستانی موسیقی کی پہچان ہے، 3 نومبر 1950 کو  بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیدا ہونے والی گلوکارہ قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئیں اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔

ابتدائی دنوں میں بیگم اختر اور کانن دیوی کی گلوکاری کا ان پر اثر تھا اور جب ریڈیو پاکستان کے لیے گلوکاری کی تو نیرہ نور  اس وقت نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی طا لبہ تھیں۔

نیرہ نور کو نور کو متعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا، انہیں 2006 میں صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے ساتھ بلبل پاکستان کے خطاب سے نوازا تھا۔ اس کے علاوہ نیرہ نور کو 1973 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.