vni.global
Viral News International

انگلینڈ پاکستان کیخلاف فاتح،سیریر3-3سے برابر

 ٹی 20سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی، جس کے بعد سیریز 3-3 سے برابر ہوگئی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،کپتان بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی بیٹر بڑی انگز نہ کھیل سکا اور مقررہ اورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے

ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والےمحمد حارث 7 اور  شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ افتخار احمد 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کےعلاوہ آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔

کپتان بابر اعظم نےشاندار اننگز کھیلی اور  59 گیندوں پر 87 رنز بنائے

انگلینڈ کی ٹیم نے 170رنز کا ٹارگٹ باآسانی 15ویں اورز میں پورا کرلیا ۔ انگلش بلے بازوں نے بیٹنگ کا آغاز ہی جارحانہ انداز میں شروع کیا اور پہلے پانچ اور میں 82رنز بناکر پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ سکور بناناے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

  بیٹرفل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ  اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کہلائے ۔ دونوؐں ٹیموں کے درمیان آخر اور فیصلہ کن میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.