vni.global
Viral News International

رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں نڈال کے تجربہ کے سامنے ناروے کے کیسپر روڈ کا جذبہ کام نہ آیا

اسپین کے رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں نڈال کے تجربہ کے سامنے ناروے کے کیسپر روڈ کا جذبہ کام نہ آیا، نڈال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو با آسانی زیر کیا ۔

رافیل نڈال نےکیسپر روڈ کو اسٹریٹ سیٹ 0-3 سے ہرایا،اسپینش اسٹار کی جیت کا اسکور 3-6 ، 3-6 اور 0-6 رہا۔رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی ریس میں مزید پیچھے چھوڑ دیا ، فائنل میں کیسپر روڈ کو ہرانے والے نڈال کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 22 ہو گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.