vni.global
Viral News International

وارم اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شسکت

لاہور:  پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے  پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست ۔

برسبین میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میگا ایونٹ کا وارم اپ میچ میں پاکستان نے 19 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے، بابر اعظم نے اس میچ میں آرام کیا اور ان کی جگہ شاداب خان نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے، شان مسعود نے اوپننگ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 39 رنز بنائے، حیدر علی نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاداب خان نے 14، افتخار احمد نے 22، خوشدل شاہ نے صفر، آصف علی نے 14، محمد نواز نے 10، محمد وسیم جونیئر نے 26 رنز بنائے، نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ڈیوڈ ویلے نے 2 جبکہ بین سٹوکس، سیم کرن، کرس جورڈن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

  انگلش ٹیم نے161 رنز کا ہدف آسانی سے 4 وکٹ کے نقصان پر 14 اعشاریہ 4 اوورز میں حاصل کرلیا، ہیری بروک نے 45 اور سیم کرن نے 33 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، فل سالٹ 1، الیکس ہیلز 9، بین سٹوکس 36 اور لیام لیونگسٹون 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.