vni.global
Viral News International

بھارتی شوہر نے پاکستانی بیگم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی سپورٹر شوہر عبداللّٰہ نے پاکستانی اہلیہ کی ٹیم کو فائنل میں سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ نے دبئی میں مقیم ایک جوڑے کو بہت مقبول بنا دیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ شوہر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا اور بیوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو۔

پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میں دو مرتبہ ٹاکرا ہوا اور دنوں میاں بیوی اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس پہن کر دبئی اسٹیڈیم آتے رہے اور سب کی توجہ کا مرکز رہے اس دروان انہیں میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر بہت شہرت ملی اور ان کی ویڈیوز خاصی وائرل ہوئیں۔

بھارتی ٹیم کے سپورٹر عبداللّٰہ خان کے خاندان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ علشبہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں۔

عبداللّٰہ خان نے بتایا کہ میں دبئی میں مقیم ہوں مگر آباؤ اجداد بھارت سے ہیں، اس لیے ہمیشہ بھارت کو سپورٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلق کی عزت کرتا ہوں انہیں، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی آزادی ہے۔

عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی مجھے افسوس ہے کہ بھارتی ٹیم فائنل نہیں کھیل رہی حالانکہ مجھے یقین تھا کہ ہماری ٹیم پاکستان  کےخلاف فائنل کھیلے گی اور اہم اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.