vni.global
Viral News International

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بارے میں نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی  بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ جو بھی میرے لیے گرائونڈ میں آتا ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے میچز دیکھنے کے لیے آنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ اروشی روٹیلا کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کیریئر میں سب سے زیادہ سپورٹ آپ کی فیملی کرتی ہے، میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا، میرے علاقے کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور کافی جشن منایا۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بہت خوشی ہوتی جب آپ کے علاقے کے لوگ نکلتے اور جشن مناتے ہیں، جب چھوٹا ہوتا تھا تو پاکستان بھارت سے ہارتا تھا تو میں روتا تھا، اللّٰہ نے میرے سے وہ کام کروا دیا جس سے پاکستان کا نام بلند ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.