vni.global
Viral News International

ایلون مسک کا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کی ٹوئٹر پرکوریج کا اعلان

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہے جس کی ٹوئٹر پر بہترین کوریج کی جائے گی اور ریئل ٹائم کمنٹری بھی پیش کی جائے گی۔ 

اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر پر بہترین کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری ملے گی۔

ایلون مسک کی ٹوئٹ میں واضح نہیں کہ وہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی بات کر رہے ہیں تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی مراد فیفا ورلڈ کپ ہی ہے کیوں کہ اتوار کو فیفا ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.