کیویز نے شاہینوں کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ پاکستانی بیٹر ایک بھی چھکا نہ لگاسکے
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے چوتھا میچ میں کیویز نے شاہینوں کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں منگل کے روز پاکستان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔
آج کے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مکمل 20 اوورز کھیلے لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی بیٹر ایک چھکا بھی نہ لگا سکا۔
اس سے قبل ایسا 2014 میں دبئی میں ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلے تھے اور اس اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا تھا۔
ٹوئٹر پر جاری بحث:
میچ کے بعد کرکٹ کے اعداد و شمار سے آگاہ کرنے والے صارف مظہر ارشد نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ‘پاکستان نے 8 سال میں پہلی بار مکمل ٹی ٹوئنٹی اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا’۔
First time in 8 years Pakistan have failed to hit a six in a completed T20I inns. Last time it was against Australia in Dubai in 2014. #NZvPak
— Mazher Arshad (@MazherArshad) October 11, 2022
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ‘مکمل ٹی ٹوئنٹی اننگز’ میں آل آؤٹ یا میچ کا اختتام بھی شامل ہے اسی وجہ سے ان کی ٹوئٹ کے بعد صارفین الجھن کا شکار ہوگئے۔
یہ ٹوئٹ دراصل پورے 20 اوورز کھیلنے کے باوجود ایک بھی چھکا نہ لگانے کے حوالے سے ہے۔