vni.global
Viral News International

رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج

عدالت کا تحریری درخواست دینے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے  ورانٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کر دیے

رانا ثنااللہ کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں اور سب کے سامنے ہوتے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کرکے عدالت سے وارنٹ حاصل کیے۔

عدالت نے مسلم لیگ (نٌ) کی لیگل ٹیم کی درخواست پراعتراض لگاکرواپس کردیا اور کہا کہ رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ لےکر تحریری درخواست دائر کریں۔

رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی

اس سے قبل ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

اینٹی کرپشن نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہوئے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.