vni.global
Viral News International

آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

پی ٹی آئی کا جوابی حملہ

پی ٹی آئی کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع  کرایا گیا

جمع کرائے گئے ریفرنس  میں سابق صدر کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں، انہوں نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے تین گاڑیاں لیں، وہ بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسٹیٹ بینک سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر رکھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.