vni.global
Viral News International

رضوان کی دوران سفر قرآن پڑھتے ویڈیووائرل

سوشل میڈیا پر پاکستانی بیٹر محمد رضوان کی مختلف ویڈیوز  وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں محمد رضوان کا اسلام سے دینی لگاؤ  واضح ہوتا ہے اور ایک بار  پھر رضوان کی قرآن پڑھنے کی ویڈیو نے شائقین کے دلوں کو گرما دیا ہے۔

ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو کہ قومی ٹیم کے ایشا کپ 2022 کے لیے دبئی پہنچنے کی ہے۔

ویڈیو میں قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو بس میں مختلف سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم رضوان کو اس ویڈیو میں بس میں بھی قرآن پاک پڑھتے دیکھا گیا۔

رضوان کی ویڈیو سے لیا گیا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں صارفین انھیں خوب سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز  ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.