vni.global
Viral News International

ایشیاکپ: پاکستان بھارت میچ میں حسن علی پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہونگے

لاہور: ایشیاکپ کے لیے قومی ٹیم میں سرپرائز انٹری پانے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے آج شب لاہور سے دبئی روانگی کی فلائٹ پر بکنگ ہوئی ہے، جو اتوار کی صبح دبئی پہنچے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ ان کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔

بھارت کے خلاف ایشیاکپ کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، حارث رؤف کے علاوہ محمد حسنین پر مشتمل بولنگ اٹیک بھارت کے خلاف پلینگ الیون کا حصہ ہوگا۔

قومی ٹیم کی ممکنہ پلینگ الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی،آصف علی، خوش دل، شاداب خان، نسیم شاہ، محمد نوار، حارث روف، محمد حسنین شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.