ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سےہرا دیا
لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے مات دے دی۔
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں میگا ایونٹ کا 33واں میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا۔
England ward off Glenn Phillips to go level on points with Australia and New Zealand in Group 1 of the #T20WorldCup 2022 🙌#ENGvNZ | 📝: https://t.co/LDryGxkGdJ pic.twitter.com/uIcr7Hrgtb
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 1, 2022
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے، الیکس ہیلز نے 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 52 سکور بنائے، لیام لیونگسٹون 20 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
لوکی فرگوسن نے سب سے زیادہ 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور آئش سوڈھی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
180 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بناسکی، گلین فلپس نے ایک مرتبہ پھر آؤٹ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 36 گیندوں پر 62 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن کی 40 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔
کپتان جوز بٹلر کو 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا