vni.global
Viral News International

ٹی 20ورلڈ کپ،بڑا اپ سیٹ،لنکا کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست

جی لانگ:   ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جب غیر مقبول ٹیم نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

نمیبیا کی طرف سے عندہ بائولنگ کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

 کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنکا نے 29 اور بھانوکا راجا پکشا نے 20 رنز بنائے۔

نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا، برنرڈ شالٹز، بین شکونگو اور جان فرائلنک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے جے سمٹ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.