vni.global
Viral News International

انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف جیت،دفاعی چیمپئین آسٹریلیا ایونٹ سے باہر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا  کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔

گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7  پوائنٹس ہیں، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.