ایشیا کپ: رکی پونٹنگ نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا
آئی سی سی ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور ماضی کے مقابلوں کے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے جیتے گا۔ یہ میچ دلچسپ ہو گا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن اس میچ میں میں بھارت کو سپورٹ کروں گا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز متوقع ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔