vni.global
Viral News International

سیمی فائنل میں شکست ،ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ٹینس کو خرباد کہہ دیا۔

اپنے آخری میچ سے پہلے انہوں نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کھیل آپ سے ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر بہت کچھ لے لیتا ہے۔ کامیابی، شکست، سخت محنت اور بھاری شکست کے بعد ایسی راتیں ہوتی ہیں جب آپ کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے لکھا لیکن ساتھ ہی یہ آپ کو بدلے میں اتنا کچھ دیتا ہے کہ بہت سی دوسری نوکریاں آپ کو یہ نہیں دے سکتیں اور میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے۔ ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے، مجھے آپکی یاد آئے گی۔

ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ومبلڈن میں ثانیہ کا یہ آخری میچ تھا۔

35 سالہ ثانیہ نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔

مرزا نے نو عمری میں موسم گرما کی تعطیلات میں شوقیہ ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اور انہوں نے 2002 کے ایشین گیمز میں 15 سال کی عمر میں اپنا پہلا سینئر ٹائٹل حاصل کیا۔

وہ 2003 میں ڈبلیو ٹی اے ٹور میں داخل ہوئیں اور بعد میں کیریئر کی اعلیٰ سنگلز رینکنگ میں دنیا میں 27 ویں نمبر پر پہنچ گئیں جو اب بھی کسی ہندوستانی خاتون کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.