vni.global
Viral News International

حارث رؤف نے ٹی 20کرکٹ فارمٹ میں50وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا

ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیاکپ کے فائنل میں اپنا 39 واں بین الاقوامی میچ کھیلا جس میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کو شکست،سری لنکا چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا

حارث رؤف 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر اور چوتھے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز عمر گل، سعید اجمل، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، سہیل تنویر اور عماد وسیم بھی حاصل کرچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.