فیفا ورلڈکپ:سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔
✅ 2006
✅ 2014
✅ 2018
✅ 2022Messi becomes the first Argentinian to score in four World Cups! ✨#FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/lKzewHhVkV
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 22, 2022
سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
Saudi Arabia beat Argentina. @adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 22, 2022
ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی دوبارہ گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور بے شمار حملے کیے تاہم سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔