شعیب ملک کا کے پی ایل کی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن ٹو میں میرپور رائلز بغیر مقابلے کے فاتح قرار پائی، میرپور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد میرپور رائلز کو لیگ مرحلے میں ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر چیمپئن قرار دے دیا گیا۔
– Happy to win another man of the tournament & lift another 🏆, I want to dedicate this Win to the flood affectees of Pakistan. We all should rise above everything & come together as a nation. I will be donating my wining prize money to the flood affectees 🇵🇰 #KheloAazadiSe pic.twitter.com/CYSHNXtwbJ
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) August 26, 2022
لیگ میں بہترین کارکردگی کے باعث شعیب ملک مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے۔
شعیب ملک نے لکھا ‘میں مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور مزید ایک اور ٹرافی اٹھانے پر خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں، ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہوکر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے’۔