vni.global
Viral News International

ٹی 20 سیریز، انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

جوز بٹلر کی قیادت میں 18 رکنی انگلش دستہ جعمرات کی صبح کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہا۔

انگلش ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہو گئی جہاں مہمان ٹیم کے کپتان دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی جمعرات کو ہی انگلینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ انگلش ٹیم نے کپتان مائیکل وان کی قیادت میں 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی، پاکستان نے انضمام الحق کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز دو صفر اور ون ڈے سیریز 2-3 سے اپنے نام کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.