vni.global
Viral News International

قومی کرکٹر کامران اکمل کا عید کے لیے خریدا قیمتی بکرا چوری

قومی کرکٹر کامران اکمل کا عید کے لیے خریدا گیا قیمتی بکرا چوری ہوگیا۔

کرکٹر کامران اکمل کے والد محمد اکمل نے بکرا چوری ہونے کی تصدیق کردی، انہوں نے کہا کہ ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے لیے 6 بکرے خریدے تھے جن کو گھر کے باہر ٹینٹ لگا کر باندھنے کا بندوبست کیا تھا، رات کو بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی، اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا کم تھا۔

محمد اکمل نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو سب سے موٹا تازہ اور بہترین بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سکیورٹی کو بکرے چوری کا بتادیا ہے، سیکورٹی والوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.