vni.global
Viral News International

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول جاری

کراچی: پی ایس ایل8 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں 8 میچز کا انعقاد ہوگا۔

7 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 13فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان 21 فروری،چھٹا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 23 فروری،7 واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

کراچی کا 8 آٹھواں اور واحد ڈےمیچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔

psl

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.