ایشیا کپ 2022، سٹےبازمتحرک ایک رن سے ٹیم کی فتح تک کے ریٹ مقرر
اسلام آباد:ایشیا کرکٹ کپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے ہورہا ہے جس میں ایشیا کی 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ گروپ بی میں دو بڑی روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت موجود ہیں جن کے درمیان ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین میچز ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔
ایشیا کپ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے سٹے بازوں نے بھی بھارت کو ٹاپ پر رکھا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔