vni.global
Viral News International

ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کاامکان

ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان موجود ہے اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اشارہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے، اسی لیے مخلتف کمبی نیشن آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان کی انجری اور فٹنس مسائل برقرار رہے تو اسکواڈ میں تبدیلی کا آپشن موجود ہے، جس کے لیے کچھ نام زیر غور ہیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ نیشنل ٹی20 کپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹر صائم ایوب اور شرجیل خان کے نام 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ یہاں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا تاہم میگا ایونٹ سے قبل جیت کا مومنٹم بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

چیف سلیکٹرنے اعتراف کیا کہ ایشیاکپ کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ون ڈے میچز کم ملتے ہیں اس وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ نئے کھلاڑیوں کو نہیں آزمایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.