vni.global
Viral News International

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد اسی سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کا پیغام بھی آ گیا ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنا پلان بتا دیا ہے

تفصیلا ت کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے ، ہماری مین این ڈویمن ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ،ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے ، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے ، ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے ، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے ، منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور معاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی ۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ اندیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے اور ابھی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ایک تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیاہے اور وہ ” احسان اللہ احسان پروٹون میل ڈاٹ کام “ سے بھیجی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ای میل اس ایڈریس سے ehsanullahehshan@protonmail.com سے بھیجی گئی جس میں احسان اللہ احسان کے غلط سپیلنگ استعمال کیئے گئے ہیں ، آپ کو اچھی طرح پتا ہے کہ انڈین سپیلنگ کس طرح کے ہوتے ہیں، آئی سی سی کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ، یہ بین الاقوامی کرکٹ کے خلاف سازش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے ’پس پردہ حقائق‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی کے معاملے پر انٹر پول سے معاملے میں معاونت طلب کی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.