vni.global
Viral News International

شعیب ملک نے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا

کراچی: قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں شعیب ملک نے نصف سنچری بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا۔

ناردرن سے اختتامی لیگ میچ میں سینٹرل پنجاب نے 163 کا ہدف 12 بالز قبل 4 وکٹ پر پالیا، شعیب ملک نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 بالز پر 62 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی،انھیں اچھی فارم اور فٹنس کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

پنجاب نے ابتدائی 3 وکٹیں پاورپلے میں 51 رنز پر گنوائیں ، پھر کپتان قاسم اور شعیب نے کمان سنبھال لی، دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے 70 بالز پر 103 کی شراکت بنائی، قاسم 37 بالز پر 58رنز بناکر 18ویں اوور میں میدان بدر ہوئے۔

اس سے قبل ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 162رنز اسکور کیے، ناصر نواز 82 اور کپتان عمر امین 31 رنز بناکر نمایاں رہے، عامر یامین نے 29رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کرپائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.